ابنا: طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ طالبان کے افراد نے اتوار کي رات صوبہ بغلان کے علاقے علم کلا ميں امريکي فوج کے ايک ٹينک کو دھماکے سے اڑا ديا جس ميں سوار چار امريکي فوجي ہلاک ہوگئے –
طالبان کے ترجمان نے اسي طرح دعوي کيا کہ صوبہ پکتيا کے کوتي خيل علاقے ميں بھي امريکي فوج کے ايک ٹينک کو دھماکے سے اڑا ديا گيا جس ميں سوار پانچ امريکي فوجي مارے گئے طالبان کے ترجمان کے مطابق دو غيرملکي فوجي جن کا تعلق امريکا سے تھا کابل کے قريب ہشت مميز کے علاقے ميں سڑک کے کنارے نصب بارودي سرنگ کے دھماکے ميں مارے گئے –
نيٹو يا امريکي فوجي کمان نے طالبان کے اس دعوے پر ابھي تک کوئي ردعمل ظاہر نہيں کيا ہے-
دوسري جانب نيٹو نے دعوي کيا ہے کہ مشرقي افغانستان ميں کي جانے والي ايک کاروائي ميں حقاني نيٹ ورک کے ايک اہم کمانڈر کو ہلاک کرديا گيا ہے-
کابل ميں نيٹو کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ حقاني گروپ کا کمانڈر شير محمد حکيمي اتوار کے روز لوگر شہر پر کئے جانے والے ہوائي حملے ميں مارا گيا ہے-
حقاني گروپ کي جانب سے تاحال اس بارے ميں کوئي ردعمل سامنے نہيں آيا ہے-
.......
/169